Encyclopedia of Muhammad

کھشتری

کَھشتری ہندوؤں کی ذاتوں میں سے ایک ذات کا نام ہے۔ تاریخی طور پر اس طبقے کے لوگ جنگجوؤں یا حکمران ہوا کرتے تھے، یہی وجہ ہے اکثر ہندوستان کے حکمران کھشتری تھے۔ ہندوستانی فوج بھی عمومًا کھشتریوں پر ہی مشتمل ہوتی تھی۔ یہ لوگ شادی بیاہ اپنی ہی ذات کے لوگوں میں کیا کرتے تھے۔کھشتری کی تانیث کھشترانی ہے، کھشترانیوں کا کام اپنے شوہروں کو ہمت دلانا اور میدان جنگ کے لیے انہیں ابھارنا تھا۔ وقت آنے پر کھشترانیاں خوشی سے اپنی جان کی قربانی دیا کرتی تھیں۔ موجودہ دور میں گجر اور راجپوت اصل کھشتری ہیں۔