ہندوؤں کے نزدیک جب دنیا میں ظلم و ستم بڑھ جائے، برائی کا دور دورہ ہو ،انسانیت دم توڑ رہی ہو اور انسان میں اسے ختم کرنے اور قابوپانے کی طاقت نہ رہے تو ایسی نازک صورتِ حال میں بھگوان ر پیکرِ عُنصری (مادّی جسم)میں انسان کی مدد اورتنبیہ کے لیے خاص تعلق کے ساتھ زمین پر اترتا ہے، اس امرِ خاص (یعنی بھگوان سے انسانی شکل و شباہت اختیار کرنے) کو ہندی اصطلاح میں "پورن اوتار" کہتے ہیں ۔