اس کو ”اسطوانہ حرس “بھی کہتے ہیں۔یہ اسطوانہ سریر کے پیچھےشمال کی طرف روضہ مبارک کی جالی سے ملاہوا ہے۔ اس کی نسبت حضرت علی سےہے کیونکہ جب آپ ﷺ گھر میں تشریف لے جاتے توکوئی صحابی،خاص طورپر حضرت علی آپﷺ کی حفاظت اورپہرہ داری کی غرض سے یہاں آکر بیٹھ جاتے تھے۔یہ جگہ اُس کھڑکی کے سامنے تھی جس سے آپ ﷺمسجد کی طرف تشریف لایاکرتے تھے۔