Encyclopedia of Muhammad

اُسْطُوانَہ عَائِشَہ

اس ستون کا دوسرانام "اسطوانہ قرعہ" بھی ہے۔یہ وہ بابرکت مقام ہے جس کے بارے میں حضورﷺ نے ارشادفرمایا :میری مسجد میں ایک ایسی جگہ ہے کہ اگر لوگوں کو وہاں نماز پڑھنے کی فضیلت معلوم ہوجائےتویہاں جگہ پانے کے لیے انہیں آپس میں قرعہ اندازی کی نوبت پیش آئے۔صحابہ کرام اس تگ ودو میں رہا کرتے تھے کہ کسی طرح اس جگہ کے بارے میں متعین طور پر انہیں معلوم ہوجائے ۔آپﷺ کی وفات کے بعد ام المؤمنین حضرت عائشہ نے اپنے بھانجے حضرت عبداللہ بن زبیر کو اس جگہ کے بارے میں متعین طور پر بتادیا تھا۔اسی لیے اس جگہ کی نسبت سے قائم ستون کوحضرت عائشہ کی طرف منسوب کیا گیاہے۔یہ ستون ریاض الجنّہ کے درمیان میں ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں آپﷺ نے تحویل قبلہ کے بعد 10 مہینے اورچند دنوں تک نمازِ باجماعت کی امامت کروائی ۔ اس کے بعد(امام کے لیے )محراب نبوی ﷺکی جگہ مقرر فرمائی۔