صَفا پہاڑی کے دامن میں بیت اللہ کے قریب حضرت عبداللہ بن الارقم مخزومی کا گھر تھا۔ابتداءِ اسلام میں مسلمان یہاں جمع ہوکر رسول کریم ﷺ سے ملاقاتیں کرتےاورقریشِ مکہ سے چُھپ کرعبادت کرتے تھے۔مسلمانوں نے یہاں پر تعلیم وتعلم کا سلسلہ تقریباً تین برس تک جاری رکھا۔