اِحرام ان دوسفیدبغیر سلی ہوئی چادروں یا کپڑوں کو کہتے ہیں جوحج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے مسلمان نیت کرکے اور تلبیہ پڑھ کر پہنتے ہیں۔اِحرام پہننے کے بعد مُحرم (یعنی احرام پہنے والے شخص) کے لیے بعض حلال چیزیں حرام ہوجاتی ہیں مثلاً خوشبو کا استعمال کرنا ،سِلا ہوا کپڑا پہنا، ناخن کاٹنا وغیرہ۔